سیدنا عمر فاروق ؓ کا دور خلافت تاریخ کا سنہراباب ہے ‘ خالد قادری

26

حیدرآباد(نمائندہ جسارت) حیدرآباد کے مذہبی وسماجی رہنما خالد قادری نے درگاہ مکی شاہ پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسلامی سال کا آغاز خلیفہ دوئم سیدنا عمر فاروقؓ کی شہادت کے دن سے ہوتا ہے آپ مراد رسولﷺ ہیں آپ کے اسلام قبول کرنے کے بعد دین کو تقویت حاصل ہوئی سید نا عمر فاروق کا دور خلافت تاریخ کے سنہری بابوں میں سے ایک باب ہے انہوں نے کہاکہ نبی کریمﷺ حضرت عمرؓ سے محبت کرتے تھے آپ بھی عشو رسولﷺ کے جذبے سے سرشار تھے اور محبت کا صلہ یہ ملا کہ قیامت تک آقا کریمﷺ کے قدموں میں آرام فرمارہے ہیں انہوں نے کہاکہ ایک غیر مسلم کا یہ قول ہے کہ اگر دنیا میں ایک عمر اور پیدا ہوجاتا تو دنیا سے کفر مٹ جاتا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.