ٹنڈوجام ‘ ڈپٹی کمشنرکا امام بارگاہوں اور جلوس کے گزر گاہوں کا دورہ

21

\ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)ٹنڈوجام میں پر ڈپٹی کمشنرکا مختلف امام بارگاہوں اور جلوسوں کے گزر گاہوں کا دورہ سیکوٹی سمیت دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے اے سی کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ عزاداروں کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور ماتمی جلوسوں کے گزر گاہوں میں آنے والی تمام تجاوزات کو فوری ختم کیاجائے تاکہ نکلنے والے جلوسوں کے دوران عزاداروں کو کوئی تکلیف نہ ہو۔ ڈپٹی کمشنر نے سیکورٹی کے حوالے سے بھی معلومات لی اور امام بارگاہوں کے باہر سیکیورٹی پر معمور رضاکاروں کے کارڈ بھی چیک کئے۔اس موقع پر چئیرمین میونسپل کمیٹی عظیم مغل نے کہا کہ شہر میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے اسٹریٹ لائٹ سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.