الخدمت کے تحت ٹنڈوجام میں بچوں کیلیے مفت میڈیکل کیمپ لگایا گیا

14

ٹنڈوجام ( نامہ نگار ) الخدمت فاؤنڈیشن ٹنڈوجام کی جانب سے الخدمت میڈیکل سینٹر میں ایک روزہ بچوں کا مفت کیمپ لگایا گیا جس کا افتتاح الخدمت فاؤنڈیشن ٹنڈوجام کے صدر عبدالحمیدشیخ اختر سمعوں نے کیا اس موقع پر جناح اسپتال کراچی کے مشہور بچوں کے اسپیشلسٹ ڈاکٹر نوید احمد میمن نے بچوں کا مفت چیک اپ کیا اور ادویات دی اس موقع پر ڈاکٹر نوید احمد میمن نے کہا کہ ٹنڈوجام اور اس کے گردونواح میں خراب پینے کے پانی کی وجہ سے بچوں میں ٹی بی ٹائیفائیڈ ہیپاٹائٹس خوراک کی قلت سوکڑا کی بیماری موجود ہے اور اسی مرض میں مبتلا بچوں کا معائنہ کیا گیا ہے اور ادویات دی گئی ہے الخدمت فاؤنڈیشن ٹنڈوجام کے صدر عبدالحمیدشیخ جنرل سیکرٹری اختر سمعوں نے کہا کہ ٹنڈوجام میں بچوں میں تیزی سے پھیلنے والی بیماریوں پر قابو پانے کے لئے مفت میڈیکل کیمپ لگایا گیا ہے جس میں 105 بچوں کا مفت چیک اپ اور مفت ادویات دی گئی ہے اس موقع پر طاہر اسامہ اعجاز الحق کاشف مغل نفیس احمد حدیداللہ سمیت دیگر موجود تھے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.