مسلم لیگ ن کا ضلعی سطح پر کلثوم نواز کے انتقال پر قرآن خوانی کااہتمام

90

حیدرآباد(نمائندہ جسارت)مسلم لیگ ن کی جانب سے ضلعی سیکریٹریٹ سمیت دیگر مقامات پر محترمہ کلثوم نواز کے انتقال پر قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی رہنماوں و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی مسلم لیگ(ن) کے کارکنان، چیمبر آف کامرس کے تاجروں، صنعتکاروں، معززین شہر ، وکلاء، ڈاکٹرز، اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکزی کونسل کے رُکن جمال عارف سہروردی نے کہا ہے کہ مادرجمہوریت ، پاکستان کی تاریخ ساز شخصیت تھیں بیگم کلثوم نواز کا خلاء مسلم لیگ(ن) کبھی پورا نہیں کرسکتی۔ جس طرح مرحومہ نے آمریت کے دور میں ڈکٹیٹر زکے سامنے ڈٹ کر مقابلہ کیا وہ کسی سے پوشیدہ نہیں۔انہوں نے نے کہاکہ بیگم کلثوم نواز مسلم لیگ(ن)کی جان اور اس کی روح رواں تھیں پاکستان کی تاریخ ان کے بغیر آدھوری ہے ۔انہوں نے کہاکہ بیگم کلثوم نواز نے جمہوریت کے تسلسل کیلیے بے حد قربانیاں دیں ، جب نواز شریف کو پرویز مشرف کی آمریت میں جھوٹے الزامات میں گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا گیا تھا ۔ انہوں نے کہاکہ بیگم کلثوم نواز نے مسلم لیگ پر پڑنے والے برے وقت میں نواز شریف کی دست وبازو بن جاتی تھیں۔
وہ جمہوریت پر مکمل یقین رکھتی تھیں اور جمہوریت کے استحکام کیلیے ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار رہتی تھیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ