تاجر اتحاد ٹنڈوجام کے جنرل سیکرٹری کی ڈی ایس پی سے ملاقات

80

ٹنڈوجام ( نامہ نگار ) ٹنڈوجام کے کونسلر توفیق راجپوت تاجر اتحاد ٹنڈوجام کے جنرل سیکرٹری نواب ندیم جمیل پاکستان سنی تحریک تعلقہ حیدرآباد دہی کے کنوینر خلیفہ تسلیم راجپوت نے ٹنڈوجام کے ڈی ایس پی مراد علی چنا سے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ ٹنڈوجام میں کھلے عام منشیات فروخت کی جارہی ہے جس سے نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے ٹنڈوجام کے علاقے اسپینگ کالونی میں مین پوڑی کے کئی کارخانے قائم ہیں جس سے کھلے عام مین پوڑی فروخت کی جارہی ہے اس موقع پر ڈی ایس پی ٹنڈوجام مراد علی چنا نے کہا کہ ٹنڈوجام کی مختلف تنظیموں کے ساتھ ملکر منشیات کے اڈوں کو ختم کرایا جائے گا انہوں نے کہا کہ آپ نے جن علاقوں کی نشاندہی کی ہے جلد ان آڈوں کو بند کیا جائے گا میں خود ان علاقوں میں چھاپے ماروں گا ہم ملکر اس برائی کو ختم کریں گے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.