دریائے سندھ پر ڈیم بنا کر زرعی معیشت کو تباہ کیا جارہا ‘اشرف نوناری

56

حیدرآباد(نمائندہ جسارت) سندھ نیشنل تحریک کے سربراہ اشرف نوناری نے کہاہے کہ سندھ کی زرعی معیشت کو مکمل طور پر تباہ کرنے کے لیے دریائے سندھ پر ڈیم بنائے جارہے ہیں جس کے خلاف عاشورہ کے بعد پانی کانفرنس بلاکر سندھ بھر میں تحریک چلانے کا اعلان کیاجائے گا انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہاکہ 70فیصد سندھی قوم کا گذارا زراعت اور دریائے سندھ کے پانی پر ہے ان حالات میں جبکہ سندھ میں پانی کی شدید قلت ہے قحط سالی کی صورتحال حکومت سندھ کے 18اضلاع کو آف زدہ قرار چکی ہے اس کے باوجود دریائے سندھ پر ڈیم بنانا سندھ کو تباہ کرنے کی سازش اور سندھی قوم کو موت کے منہ میں دھکیلنے کے مترادف ہوگا انہوں نے کہاکہ سندھی قوم ڈیموں کی مخالف نہیں مگر اس وقت تک جو بھی ملک میں ڈیم وکینال بنائے گیے ہیں ان میں سندھ کے حصے کا پانی ذخیرہ کرکے پنجاب کی بنجر زمینوں کو آباد کیا گیا ہے ڈیم بنانے سے پہلے سندھ اور پنجاب کے پانی معاہدوں پر عمل کرواکے ملک میں پانی کی منصفانہ تقسیم کرائی جائے نہ کہ سندھ کا پانی چوری کرکے ڈیم بھرے جائیں ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ