حیدرآباد: 17 روز بعد اسٹیشن روڈ کی 48 انچ کی گٹر لائن صاف نہ ہوسکی

28

حیدرآباد(نمائندہ جسارت) حیدر آباد کے علاقے اسٹیشن روڈ پر 48 انچ کی گٹر لائن کو تاحال نہیں کھولا جاسکتا، جسے اطراف کے علاقوں میں گندگی اورسیوریج کے جمع پانی ہونے سے شہر کی مصروف ترین سڑک جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگی۔ تفصیلات کے مطابق سٹی کی مصروف ترین شاہراہ گول بلڈنگ رسالہ روڈ ڈی سی کمپاؤنڈ سے گاڑی کھاتہ اوراطراف کی گلیاں ایچ ڈی اے افسران کی نااہلی اورمجرمانہ غفلت کے باعث علاقہ مکینوں اورروزانہ گزرنے والی ہزاروں گاڑیوں کے اذیت کا شکار بن گیا،17روز سے اس روڈ 48انچ کی لائینوں کے چندگٹرکچراپھنس جانے کے باعث ابل رہے ہیں ،جبکہ ایچ ڈی اے کے چند ملازمین انہیں دن میں کئی بار کھولنے کی کوشش کرتے ہیں مگر رسمی کارروائی کے بعد چلے جاتے ہیں ،روزانہ گٹر سے نکالنے والے کچرے کے سڑک کے درمیان جگہ جگہ انبار لگے ہوئے ہیں مگر گزشتہ روز دوپہر میں مزید کئی گٹر ابلنے کے باعث پورا علاقہ بشمول گاڑی کھاتہ چوک تک سڑکیں سیوریج کے پانی سے سیاہ ہوگئیں اورپورے علاقے میں بدبوپھلیلی ہوئی ہے جبکہ علاقہ مکینوں کے احتجاج پر اراکین قومی وصوبائی اسمبلی نے اس علاقے کا کئی بار دورہ کیااورسڑک پر کرسیاں ڈال کر فوٹو شوٹ کرایا اورچلے گئی مگر کسی ایچ ڈی اے حکام سے کوئی اعلی سطحی رابطہ نہیں کیاگیا،جبکہ اسی سڑک پر کمشنر حیدرآباد کی سفارش پرسابق ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کی جانب سے سڑک کنارے ورکشاپس قائم کرنے کی اجازت دی گئی ہے ،صحت وصفائی کی ابتر صورتحال اوربدترین ٹریفک جام پر ڈپٹی کمشنر محمد اسلم سومرو نے سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے ایچ ڈی اے حکام کو فوری سیوریج نالوں کی صفائی اور ٹریفک جام کے مسائل حل کے لئے ٹریفک اورڈسٹرکٹ پولیس کو احکامات جاری کردئیے ہیں جبکہ میونسپل کمشنر نصراللہ عباسی نے بھی مذکورہ شاہراہ صورتحال بہتر بنانے کے لئے بلدیہ عملے کو مقرر کیاہے۔
جوکہ دن میں کئی بار ایچ ڈی اے حکام کی جانب سے لگائے گئے کچرے کے انباروں کو صاف کررہے ہیں ،اسٹیشن روڈ پر محفل حسینی کی مرکزی شاہراہ پر دس روز تک سڑک پر مجلس کا اہتمام کیاجاتا ہے جس کے بعد مذکورہ سڑک بند ہونے کے باعث تمام ٹریفک اسی شاہراہ سے گزرتا ہے ،جس سے بدترین ٹریفک جام بھی روز کا معمول ہے کیونکہ اس سڑک پر ڈی سی کمپاؤنڈ کے ساتھ غیرقانونی ورکشاپس قائم ہیں ،سیوریج کے جمع پانی اورجوہڑ بنی سڑک پر گزشتہ روز پاؤں پھسلنے سے شمس آرکیڈ فرسٹ فلو رکا رہائشی 65سالہ شخص سرمیں گہری چوٹیں لگنے سے زخمی ہوگیا جیسے اسپتال منتقل کیاگیا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.