ٹنڈوالہیار: بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا دو بھر کردیا

33

ٹنڈوالہیار ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) محرم الحرام کے مقدس ایام میں بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا جس کے باعث کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہے گئی مساجد اور گھروں اما م بارگاہوں میں پانی کی شدید کمی ہوگئی نمازی ، عزادار اور شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے جبکہ گیس لوڈشیڈنگ کے باعث عوام بھوکے رہنے پر مجبور ہوگئے گیس کے پریشر میں کمی اور تحویل گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث عوام بے حد پریشان ہے اور وہ گیس کا کم پریشر اور بندش کے باعث معصوم بچے بغیر ناشتہ کیے اسکول جانے پر مجبور اس شہرکا کوئی پرسان حال نہیں۔ واپڈا اورسوئی سدرن گیس کمپنی غفلت اور لاپرواہی کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔
ٹنڈوالہیا کے شہریوں نے میڈیا کو بتا یا کہ ٹنڈوالہیار کے منتخب نمائندوں نے شہر کو بے یارومددگار چھوڑا ہواہے دن بدن عوام مسائل میں گرفتار ہورہے ہیں انہوں نے ڈی سی ٹنڈوالھیار اور دیگر ذمے داران سے مطالبہ کیاکہ بجلی اور گیس کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا فوری نوٹس لیں بصورت دیگر وہ احتجاج پر مجبور ہوں گے اور مرکزی روڈ پر دھرنا دے کر روڈ بند کردیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ