انتخاب

75

’’اہلِ عرب چغل خوروں کو ہیزم بردار کہتے ہیں یعنی جس طرح لکڑیاں بیچنے والے لکڑیاں چن چن کر لاتے ہیں اور ایندھن کے لیے گھوم گھوم کر بازاروں میں فروخت کرتے ہیں‘ اسی طرح یہ لوگ اس قسم کی باتوں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر پھیلاتے ہیں اور آتشِ فتنہ و فساد کے لیے ایندھن بہم پہنچاتے ہیں۔ محض زبان سے ایک کی بات دوسرے تک پہنچانا چغل خوری کی مکمل تعریف نہیں ہے بلکہ اس کی جامع تعریف یہ ہے کہ ایک شخص کی ایسی بات یا کام کو دوسرے تک پہنچانا جس سے دوسرا بدگمان ہوجائے۔‘‘
(’’سیرۃ النبیؐ‘‘۔۔۔سید سلیمان ندویؒ )

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.