تیونس میں سیاسی بحران شدید وزیراعظم معطل

42

تیونس سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) تیونس میں حکمران سیاسی جماعت ندا تونس کی انتظامی کمیٹی نے وزیراعظم یوسف شاہد کو معطل کر دیا۔ حکمران پارٹی کی جانب سے وزیراعظم پر الزام عائد کیا گیا کہ وہ ملکی اقتصادیات کی بحالی میں ناکام رہے۔ دوسری جانب وزیراعظم شاہد کے صدر بیجی قائدسبیسی کے بیٹے کے ساتھ شدید اختلافات بھی بیان کیے جاتے ہیں۔ تیونس کی طاقتور لیبر یونین نے بھی فیصلے کی حمایت کردی۔ لیبر یونین شروع ہی سے یوسف شاہد کے کفایت شعاری کے پروگرام کی مخالفت کر رہی تھی۔
جاپان: 100 سال کی عمر کو پہنچنے والے افراد کی تعداد 69 ہزار سے متجاوز
ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان میں 100 سال کی عمر تک پہنچنے والے افراد کی تعداد 69 ہزار 785 ہوگئی۔ جاپانی وزارتِ صحت کے مطابق ملک میں 100 سال کی عمر تک پہنچنے والے افراد کی تعداد میں گزشتہ سال کی نسبت 3 فیصد اضافہ ہوا۔ اعداد و شمار کے مطابق 2017 ء سے لے کر اب تک 100 برس کی عمر تک پہنچنے والوں میں 2 ہزار افراد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ واشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق مستقبل میں جاپان میں معمر افراد میں سب سے زیادہ خواتین شامل ہوں گی۔
روانڈا: مرکزی اپوزیشن لیڈر کو جیل سے رہا کر دیا گیا
کیگالی (انٹرنیشنل ڈیسک) افریقی ملک روانڈا کی حکومت نے مرکزی اپوزیشن رہنماوکٹوئر انگابیر کو رہا کر دیا۔ اُن کی رہائی روانڈا حکومت کی جانب سے 2100 قیدیوں کی سزائیں معاف کرنے کے فیصلے کے بعد ممکن ہوئی۔ اپوزیشن رہنما2010ء میں قید کیے گئے تھے۔ انہیں حکومت کے خلاف سازش کرنے اور 1994ء میں نسل کشی کے پرتشدد واقعات میں ملوث ہونے کے جرائم میں 15 برس قیدکی سزا سنائی گئی تھی۔ اس وقت انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے وکٹوئر انگابر پر الزامات کو سیاسی قرار دیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.