قابض فوج کی فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید‘ 50 زخمی

66

غزہ (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی فوج نے غزہ کی سرحد پر 3فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ شہید ہونے والوں میں 12سالہ لڑکا شادی عبدل آل بھی شامل تھا، جسے غزہ کے شمالی حصے میں گولی ماری گئی۔ 21سالہ حانی افنا اور محمد شکور کو جنوبی غزہ اور البرج کے ساحلی علاقوں میں 2 الگ الگ واقعات میں شہید کیا گیا۔ فلسطینیوں کے احتجاج کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے 50افراد زخمی بھی ہوئے۔ غزہ کے قریب حماس کی ایک چوکی پر اسرائیلی ٹینک نے چڑھائی کر دی۔ اسرائیل فوج کے مطابق غزہ کے مختلف حصوں میں احتجاج کے دوران 13ہزار افراد شامل تھے۔ دوسری جانب قلقیلیہ میں کفر قدوم کے مقام پر اسرائیلی نسل پرستی کے خلاف نکالی گئی ریلی پر فوجیوں نے اندھادھند فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں ایک خاتون سماجی کارکن پیٹ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگئیں۔
انڈونیشیا: کشتی ڈوبنے سے 13 افراد ہلاک‘ 8 لاپتا
جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا کے صوبے سلاویسی کے ساحل کے قریب کشتی ڈوبنے سے 13 افراد ہلاک ہو گئے۔ بچ جانے والے مسافروں کا کہنا تھا کہ کشتی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد افراتفری پھیل گئی۔ حادثے میں 8افراد لاپتاہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والی کشتی پر ڈیڑھ سو مسافر سوار تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ