نیب کی شریف فیملی کی سزا معطلی کی سماعت رکوانے کیلیے درخواست

156

اسلام آباد(صباح نیوز) نیب نے نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن صفدر کی سزا معطل کرنے کی درخواستوں پر سماعت رکوانے کیلیے عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کردی ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے نواز شریف، مریم اور کیپٹن(ر) صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزاؤں کی معطلی کی درخواست کی سماعت پر قرار دیا تھا کہ مفروضے پر دی گئی سزا برقرار نہیں رہ سکتی۔ چیئرمین نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواستوں کی سماعت رکوانے کے لیے عدالت عظمیٰ سے رجوع کرلیا ۔ درخواست میں موقف پیش کیا گیا کہ ایون فیلڈ ریفرنس کے مجرمان کی سزا معطل کرنے کی درخواستوں پر سماعت کرنے کا کوئی جواز نہیں اور
مجرمان کی اپیلوں پر سماعت کے بجائے حکم امتناع کی درخواست پر کارروائی کا بھی کوئی جواز نہیں، ہائی کورٹ نے سزا معطل کرنے کی درخواستوں پر پہلے سماعت کا فیصلہ دیکر اختیار سے تجاوز کیا۔ درخواست میں استدعا کرتے ہوئے کہا گیا کہ اگر مجرمان کے وکیل اپیلوں پر دلائل دینے سے قاصر ہیں تو مجرمان نئے وکیل کی خدمات حاصل کر لیں اور عدالتِ عظمیٰ ہائی کورٹ کا سزا معطل کرنے کی درخواستوں پر پہلے سماعت کرنے کا 10 ستمبر کو فیصلہ کالعدم قرار دے اور ہائیکورٹ کو ایون فیلڈ فیصلے کے خلاف اپیلوں پر سماعت کا حکم دیا جائے۔واضح رہے کہ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو مجرم قرار دیتے ہوئے نواز شریف کو 10 سال قید بامشقت اور 80 لاکھ برطانوی پاؤنڈ جرمانہ، مریم نواز کو 7 سال قید اور 20 لاکھ پاؤ نڈ جرمانہ جب کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی۔
نیب درخواست

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.