وفاقی کابینہ میں مزید 5 وزرا شامل کرنے کا فیصلہ

130

اسلام آباد (آئی این پی) حکومت نے 4 سے 5 مزید وزرا کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا، وفاقی کابینہ میں فیصل واوڈا، فضل محمد خان، علی امین گنڈاپور اور اعظم سواتی کو شامل
کیا جائے گا، وفاقی کابینہ میں 4 مشیر اور 3 معاونین خصوصی شامل ہیں، وفاقی کابینہ کے ارکان کی مجموعی تعداد 30 ہے۔ ہفتے کو نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے وفاقی کابینہ میں مزید توسیع کا فیصلہ کیا، وفاقی کابینہ میں 4 سے 5 وزراء کو شامل کیا جائے گا، جبکہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، مواصلات، وزارت اوورسیز پاکستانی، وزارت امور کشمیر، نارکوٹکس کنٹرول، وزارت پوسٹل سروس اور ذخائر کے قلمدان بھی خالی ہیں۔ دوسری جانب محمد میاں سومرو کو بھی منانے کی کوششیں جاری ہیں۔ واضح رہے کہ انہیں وزیرمملکت کا قلمدان آفر کیا گیا تھا مگر انہوں نے حلف اٹھانے سے معذرت کی تھی اور ناراض ہو گئے تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ