قطری شہزادے حمدبن جاسم ثانی کی آمد، نواز شریف سے تعزیت کی

95

لاہور (نمائندہ جسارت) قطری شہزادے حمد بن جاسم ثانی نے جاتی امرا میں بیگم کلثوم نوازکی وفات پر سابق وزیراعظم نواز شریف سے تعزیت کی ہے ‘ مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعا کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قطری شہزادہ الثانی بن حماد ہفتے کی شام لاہور پہنچے انہوں نے جاتی امرا میں نواز شریف کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی جسمیں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف بھی موجود تھے۔ دریں اثنا سابق بیگم کلثوم نواز کی تدفین کے دوسرے روز بھی سیاسی و سماجی شخصیات کی جاتی امرا پر آمد کا سلسلہ جاری رہا‘ جاتی امرا آنے والی شخصیات بیگم کلثوم نواز کی وفات پر نواز شریف، مریم نواز سمیت شریف خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ اظہار تعزیت کرتی رہیں۔ اظہار تعزیت کرنے والوں میں سابق وزیر پرویز رشید، سابق وزیر چودھری اقبال، سردار عاطف، غضنفر علی گل سمیت دیگر افراد شامل تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ