پولٹری مصنوعات کی درآمد پر عاید پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

60

اسلام آباد (صباح نیوز) وزارت تجارت نے پولٹری فیڈ میں استعمال ہونے والی پاکستانی مصنوعات کی درآمد پر عاید پابندی ختم کرنے کے لیے چین سے باقاعدہ مذاکرات کی منظوری دے دی ہے۔ وزارت تجارت میں ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں پاکستانی مصنوعات کی درآمد پر عاید پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کی صدارت وفاقی سیکرٹری تجارت یونس ڈاگھا نے کی۔ اجلاس میں پاکستانی کینولا میل، ریپی سیڈ (توریا) میل، سن فلاور میل اور سویا بین میل کی برآمد جبکہ ڈپارٹمنٹ آف پلانٹ
پروٹیکشن (ڈی پی پی) کی جانب سے پولٹری فیڈ میں استعمال ہونے والے کینولا، سویا بین، ریپیسیڈ اور سن فلاور کے پھوک کی برآمد پر عاید پابندی کی وجوہات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چین و امریکا کے درمیان جاری تجارتی کشمکش سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سویا بین سے تیل حاصل کرنے کے بعد بچنے والے پھوک کی چین کو برآمد یقینی بنانے کے لیے پاکستانی مینوفیکچررز کی ایڈہاک بنیاد پر رجسٹریشن جبکہ زیرو ریٹنگ پر پھوک کی برآمد اور برآمد کنندگان کے لیے ڈیوٹی و ٹیکسوں کے ریفنڈ کے طریقہ کار پر بھی غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی پولٹری انڈسٹری کو درپیش مسائل کے باعث پاکستان میں پولٹری فیڈ کی مینوفیکچرنگ بھی متاثر ہوئی ہے حالانکہ پاکستان کے پاس کینولا میل، ریپی سیڈ (توریا)میل، سن فلاور میل اور سویا بین میل وافر مقدار میں موجود ہے۔
پولٹری مصنوعات

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.