چیف جسٹس کا تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال پر ازخود نوٹس

198

چیف جسٹس ثاقب  نثار نے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال  پر از خود نوٹس لیتے ہوئے سی پی او لاہور،اینٹی نارکوٹکس اور دیگر حکام  کو ایک ہفتے میں جواب طلب کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کو سپریم کورٹ لاہور  رجسٹری میں  تعلیمی اداروں  میں منشیات کے استعمال پر سماعت ہوئی۔  چیف جسٹس نے تعلیمی اداروں میں منشیات  کے استعمال پر از خود ن وٹس لیا۔ اس موقع پر  سی پی او لاہور،اینٹی نارکوٹکس اور دیگر  حکام کو ایک ہفتے میں جواب طلب کرنے کی ہدایت کی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ  تعلیمی اداروں میں طلباء کو منشیات  باآسانی دستیاب ہے تعلیمی اداروں میں منشیات کے فروغ سے ہم اپنا مستقبل تبارہ کررہے ہیں۔ طلباء کو آئس و دیگر منشیات باآسانی میسر آنے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ پاکستان کے روشن مستقبل کے لئے منشیات مافیا کو قابو کرنا ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.