وزیراعظم عمران خان کی مزار قائد پر حاضری

241

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے جہاں انہوں نے مزار قائد پر حاضری دی۔

وزیراعظم عمران خان منصب سنبھالنے کے بعد کراچی پہنچ گئے ہیں۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے ایئرپورٹ پر وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس کے بعد عمران خان مزار قائد پہنچے جہاں انہوں نے حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کا گلدستہ بھی رکھا جس کے بعد وہ محترمہ فاطمہ جناح اور لیاقت علی خان کی قبروں پر بھی گئے اور فاتحہ خوانی کی۔

وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں امن و امان سے متعلق اجلاس ہوگا جس میں کراچی آپریشن سے متعلق پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کے حکام بریفنگ دیں گے۔

دورہ کے دوران وزیراعظم کراچی پیکیج اور وفاقی حکومت کے تحت چلنے والے میگامنصوبوں میں پیشرفت کا جائزہ لیں گے۔ اس کے علاوہ وہ گورنر عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

وزیراعظم کی دورہ کراچی کے دوران ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کے وفود سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ عمران خان گورنر ہاؤس میں ڈیمز سے متعلق فنڈ ریزنگ کی تقریب میں شرکت کریں گے اور آج رات ہی کراچی سے واپس اسلام آباد روانہ ہوجائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ