کراچی چیمبرالیکشن :ابتدائی نتائج میں بی ایم جی سراج تیلی گروپ بھاری اکثریت سے کامیاب

134
کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( کے سی سی آئی ) میں 15ستمبرکوہونے والے سالانہ انتخابات میں برسر اقتدار سراج قاسم تیلی کے بزنس مین گروپ ( بی ایم جی )بھاری اکثریت سے کامیاب اورپیٹریاٹ بزنس گروپ کو ناکامی کا سامنا لر نا پڑا
۔چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( کے سی سی آئی ) میں11سال کے بعد برسر اقتدار سراج قاسم تیلی کے بزنس مین گروپ ( بی ایم جی) کا مقابلہ ایک نئے غیر معروف پیٹریاٹ بزنس گروپ کے امیدواروں سے ہو ا جس کی قیادت افضل چامڑیان کر رہے تھے۔ الیکشن کا آغاز سست روی سے ہو ااور دن کے ایک بجے تک صرف ایک ہزار ووٹر نے اپناحق رائے دہی استعمال کیا اور اسی طرح شام 4بجے صرف 3ہزار 441ووٹ کاسٹ ہو سکے
جبکہ مجموعی طور پر ووٹر کی تعداد14ہزار350 تھی جس کا اعلان سراج قاسم تیلی کرتے رہے ہیں الیکشن میں حصہ لینے کے لیے مجموعی طور پر59امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے اور یہ امیدوار18اگست تک اپنے کاغذات واپس لے سکتے تھے اور امید کی جارہی تھی توقع کی جارہی تھی حسب سابق تیلی کے بزنس مین گروپ ( بی ایم جی) بلا مقابلہ کامیاب ہو جائے گا ایسا نہ ہوا اور بی ایم جی کے مقابلے میں پیٹریاٹ کے نام سے ایک گروپ قائم کیا گیا
اس گروپ کی اندرون خانہ سرپرستی شروع میں تاجر رہنما عقیل کریم ڈھیڈھی احمد چنائے، یحییٰ پولانی اور عبدالرحیم جانو کر رہے تھے اس گروپ کے سربراہ کے طور پر افضل چامڑیا نامی ایک تاجر سامنے آئے ہیں جو دھو راجی کالونی کے ایک الیکشن میں ابتدائی تین عہدے جیت چکے ہیں تاہم کراچی چیمبر کا الیکشن دھورا جی کا الیکشن نہیں ہوگا
Print Friendly, PDF & Email
حصہ
mm
قاضی جاوید سینئر کامرس ریپورٹر اور کامرس تجزیہ، تفتیشی، اور تجارتی و صنعتی،معاشی تبصرہ نگار کی حیثیت سے کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔جسارت کے علاوہ نوائے وقت میں ایوان وقت ،اور ایوان کامرس بھی کرتے رہے ہیں ۔ تکبیر،چینل5اور جرءات کراچی میں بھی کامرس رپورٹر اور ریڈیو پاکستان کراچی سے بھی تجارتی،صنعتی اور معاشی تجزیہ کر تے ہیں qazijavaid61@gmail.com

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.