پشین بم دھماکے پروزیر اعظم عمران خان اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی شدید مذمت

18

اسلام آباد(اے پی پی) وزیراعظم عمران خان اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پشین میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں لیویز کے اہلکاروں کے قیمتی
جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے امن و امان اور سیکورٹی کو برقرار رکھنے کے لیے لیویز کی طرف سے دی گئی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے واقعہ کی رپورٹ بھی طلب کی۔ وزیراعظم نے سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا بھی اظہار کیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.