کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں کی شرکت

66

لاہور(نمائندہ جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد نے جاتی عمرہ میں کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔ وفد میں سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف شامل تھے۔وفد نے نماز جنازہ کے بعد میاں نواز شریف ،شہباز شریف سمیت سوگوارخاندان کے دیگر افراد سے اظہار تعزیت کیا۔قبل ازیں متحدہ مجلس عمل کے وفد نے سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف اور ان کے خاندان کے ساتھ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت اور دعائے
مغفرت کی اور مرحومہ کے سماجی ،سیاسی اور قومی کردار کو سراہتے ہوئے کہاکہ بیگم کلثوم نواز کی موت خاندان کے لیے بڑا صدمہ ہے ،پوری قوم نے موت پر دکھ کا اظہار کیاہے ۔ اللہ تعالیٰ خاندان کو صبر و استقامت عطا فرمائے ۔ وفد میں مولانا فضل الرحمن ، لیاقت بلوچ ، پیراعجاز ہاشمی ، مولانا عبدالغفور حیدری ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، مولانا محمد امجد خان ، مولانا عبدالواسع ، رانا شفیق پسروری ، مولانا صلاح الدین ، بلال قدرت بٹ ، نذیر احمد جنجوعہ ، بلال میر اور دیگر رہنما شامل تھے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ