وراثت خواتین حقوق سے متعلق آگاہی مہم چلانے کافیصلہ

26

اسلا م آباد ( آن لائن ) وزارت انسانی حقوق نے پاکستان میں وراثت میں خواتین کے حقوق کے حوالے سے آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شریں مزار ی نے سوشل میڈیا کے اکاؤنٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ اسلام اور ملکی قوانین عورتوں کے وراثتی حقوق کو مکمل فراہم کرتے ہیں اور وزارت انسانی حقوق خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے کام کررہی
ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وراثت میں عورتوں کے حصے کے حوالے سے وزارت انسانی حقوق سرکاری میڈیا کے ذریعے آگاہی مہم کا آغاز کررہی ہے۔انہوں نے اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز کے پیغام کو بھی جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ خواتین کو میراث میں مکمل حق حاصل ہے۔قبلہ ایاز کا کہنا ہے کہ قرآن پاک اور حدیث نبوی اس معاملے میں بہت واضح ہے۔اسلام میں اسکی بہت سی مثالیں موجود ہیں۔پاکستان کا آئین بھی اس سلسلے میں زبردست راہنمائی فراہم کرتا ہے۔ڈاکٹر شریں مزاری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا ہے کہ ہمارے ملک میں بعض اوقات معاشرتی دباؤ کے تحت خواتین کو وراثت میں حصہ نہیں دیا جاتا البتہ ملک آئین او ر اسلام میں وراثت میں خواتین کے حقوق کے حوالے سے بالکل واضح ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ