ملک میں آبی قلت ہے، شہری پانی کا ضیاع روکیں، صدر علوی

21

 

اسلام آباد (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ ہر شہری کو پانی کے ضیاع کو روکنے اور اس کا استعمال بہتر بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، زرعی مقاصد اور شہروں میں پانی کا استعمال اس انداز میں کیا جائے کہ پانی کے ضیاع کو روکا جا سکے۔ جمعہ کو پانی کے معاملے پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ ایک اہم مسئلے پر قوم کے سامنے اپنے خیالات کا اظہار کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بڑی اہم بات یہ ہے کہ پاکستان میں پانی کی قلت ہے اور پانی کی قلت کا مسئلہ گلوبل
وارمنگ سے بھی متعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر پانی ضائع بھی ہو رہا ہے، ہم جس طریقے سے پانی استعمال کر رہے ہیں وہ اچھا طریقہ نہیں ہے۔ ڈیمز فنڈ ز کے لیے سمندر پار پاکستانیوں سے خاص طور پر اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس طرف توجہ دیں ۔انہوں نے کہا کہ ، زندہ قوموں کی یہ مثال ہوتی ہے کہ ہر فرد یہ سارے کام اپنی ذمے داری سمجھ کر انجام دیتا ہے، حکومت بھی آپ کا ساتھ دے گی ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ