تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کریں‘ آصف زرداری

20

اسلام آباد(آن لائن )سابق صدر اور پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ ملک کے تمام ادارے آئینی حدود میں رہ کر کام کریں، جمہوریت کو انتہاپسندعناصر سے
خطرات لاحق ہیں کیونکہ یہ لوگ طاقت کے ذریعے اپنا ایجنڈا مسلط کرنا چاہتے ہیں نہ کہ پارلیمنٹ کے ذریعے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے عالمی یوم جمہوریت کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔سابق صدر نے کہا کہ قانون کی حکمرانی شفافیت، سب کے احتساب اور مخالفت کی آواز برداشت کرنے کے ساتھ اداروں کو آئینی حدود میں کام کرنے اور ان کا احترام کرنا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی یوم جمہوریت مناتے وقت ہمیں عوام کو جمہوریت کو لاحق خطرات سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم جمہوریت کی حفاظت کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر ذوالفقار علی بھٹو، محترمہ بینظیر بھٹو اور ان لاتعداد سیاسی لیڈروں اور ورکروں کو جن کا تعلق مختلف سیاسی پارٹیوں سے ہے زبردست خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے جمہوریت کے لیے عظیم اور بیش بہا قربانیاں دی ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ