واٹر کمیشن نے گورا قبرستان فلائی اوور کے نیچے دکانوں کی تعمیر کا نوٹس لے لیا

65

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورا قبرستان فلائی اوور کے نیچے دکانوں کی تعمیر کا نوٹس، سیکرٹری بلدیات ، ڈی سی ساؤتھ اور میونسپل کمشنر کو نوٹس جاری۔تفصیلات کے مطابق واٹر کمیشن نے کراچی گورا قبرستان کے قریب فلائی اوور کے نیچے دکانوں کی تعمیر پر نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری بلدیات، ڈی سی ساؤتھ اور میونسپل کمشنر کو نوٹس جاری کردیے۔ واٹر کمیشن نے دکانوں کی تعمیر کے حوالے سے ڈی جی ایس بی سی اے، ڈی جی ملٹری لینڈ اور سی ای او کراچی کنٹونمنٹ سے بھی جواب طلب کرتے ہوئے 15 ستمبر کو کمیشن میں پیش
ہونے کا حکم دیا ہے ۔علاوہ ازیں کمیشن نے شارع فیصل پر فلائی اوور کے نیچے دکانوں کی تعمیر کے ساتھ فٹ پاتھوں پر تجارتی سرگرمیوں کا بھی نوٹس لیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ