وزیر اعظم ہاؤس کویونیورسٹی بنانے کے لیے آج سے کام شروع کردیا، وزیر تعلیم

43

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ وزیر اعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے پر آج ہی سے کام شروع کردیا ہے، وزیر اعظم ہاؤس کو2سے 3 سال میں ریسرچ یونیورسٹی میں تبدیل کر دیا جائے گا، افسران کی بڑی بڑی رہائش گاہوں کا ڈیٹا بھی اکٹھا کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چاروں گورنر ہاؤسز کو میوزیم میں تبدیل کردیا جائے گا اور ان پر معمولی ٹکٹ لگایا جائے گا تاکہ ان کے روز مرہ کے اخراجات پورے ہوسکیں
پنجاب کے گورنر چودھری محمد سرور چنبھا ہاؤس میں رہیں گے۔ شفقت محمود کا کہنا تھاکہ اس حوالے سے کمیٹیاں بنا دی گئی ہیں۔ یہ تمام کام 100 یا 120 دن میں ہو جائیں گے لیکن وزیر اعظم ہاؤس کا معاملہ مختلف ہے کیونکہ اس کو یونیورسٹی بنانے کے لیے اس میں کچھ تعمیرات کرنی پڑیں گی اور اس عمل میں2 سے 3 سال لگ جائیں گے۔ اس پر آج سے ہی کام شروع ہوگیا ہے اور اس کو ایک پوری یونیورسٹی بنایاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ افسروں کی بڑی بڑی رہائشگاہوں کا ڈیٹا بھی اکٹھا کیا جا رہا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ