اسلام آباد میں تمام غیر قانونی قبضے ختم کرائیں گے‘شہریارآفریدی

44

اسلام آباد (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں تمام غیر قانونی قبضے ختم کرائے جائیں گے، اربوں روپے کی زمین واگزار کرا لی ہے، کوئی قانون سے بالا تر نہیں، پہلے صرف عام آدمی پر ہاتھ ڈالا جاتا تھا، اب انہیں تنگ نہیں کریں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے کورال اور کری میں قبضے واگزار کرانے کے لیے کارروائی کے دوران میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کورال اور کری میں 33 ہزار کنال زمین واگزار کرا کر ڈی مارکیشن کی جا رہی ہے
انہوں نے کہا کہ ملک میں 6 ارب یومیہ سود اتارنے کے لیے دینا پڑتا ہے اس ملک کے وفاقی دارالحکومت میں اربوں کھربوں کی اراضی پر قبضے کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ جی 12 میں31 پلازوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے اور واگزار کرائی گئی اراضی کی مالیت 9 ارب روپے تک بنتی ہے، سنٹورس سے بھی جگہ واگزار کرائی گئی ہے جس کی مالیت اربوں روپے میں ہے، اس کے علاوہ بھی حکومت کی زمین واگزار کرائی گئی ہے، فیض آباد کے قریب زمین پر قبضہ کر کے اڈہ قائم کیا گیا تھا یہ قبضہ بھی ختم کرا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زمینوں پر قبضوں میں سہولت فراہم کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہو گی، اسلام آباد وفاقی دارالحکومت ہے اس کے تشخص کو بحال کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ