ڈسٹرکٹ انٹرکلب شوٹنگ والی بال کا فائنل لاشاری کلب کے نام

71

کراچی(اسٹاف رپورٹر)میرپور خاص ڈسٹرکٹ انٹرکلب شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ محکمہ کھیل گورنمنٹ آف سندھ کی جانب سے میرپور خاص کے تعلقہ سندھڑی میں انٹر کلب شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ کھیلا گیا جس میں ضلع سے 4 ٹیموں نے شرکت کی۔ تعلقہ سندھڑی کے گاؤں شاہ بخش لاشاری میں شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ کھیلا گیا جس میں لاشاری کلب،میرپور خاص غوثیہ کلب ہنگورنو،دینو درویش کلب کاٹھری اور سندھڑی کی ٹیموں نے شرکت کی جبکہ فائنل میچ لاشاری کلب میرپور خاص نے بلوچ کلب سندھڑی سے 2-1 سے جیت لیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی چیئرمین یونین کونسل کھیرا ہو محمد علی لاشاری، فوکل پرسن محکمہ کھیل محمد ارشد آرائیں،ڈاکٹر قمر الدین لاشاری نے کھلاڑیوں میں نقد انعامات و ٹرافیز تقسیم کیں۔ اس موقع پر مہمان خصوصی محمد علی لاشاری نے کہا کہ محکمہ کھیل کی بہت اچھی کاوش ہے کہ سندھ کا مقبول کھیل شوٹنگ بال کا ٹورنامنٹ ان کے تعلقہ سندھڑی میں منعقد کیا گیا۔ سیکریٹری اسپورٹس ہارون احمد خان کا شکریہ اداکیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ