انٹر ریجن انڈر 19 ٹورنامنٹ، ڈیرہ مراد جمالی گروپ اے، لاہور بلوز گروپ بی کراچی وائٹس گروپ سی میں سرفہرست

48

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انٹر ریجن انڈر 19 تھری ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے 3 راؤنڈ مکمل ہونے کے بعد گروپ اے میں ڈیرہ مراد جمالی، گروپ بی میں لاہور ریجن بلیوز اور گروپ سی میں کراچی ریجن وائٹس سرفہرست ہے۔ پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق گروپ اے میں ڈیرہ مراد جمالی کی ٹیم 19 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، کراچی ریجن بلیوز کی ٹیم 18 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور ایبٹ آباد ریجن 13 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ گروپ بی میں لاہور ریجن بلیوز 22 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، بہاولپور ریجن 18 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور سیالکوٹ 15 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
قائداعظم فرسٹ کلاس کرکٹ ٹرافی کا تیسرا مرحلہ آج شروع ہوگا
کراچی(اسٹاف رپورٹر) قائداعظم فرسٹ کلاس کرکٹ کپ کا تیسرا مرحلہ آج سے شروع ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق گروپ اے کے میچوں میں لاہور وائٹ کا مقابلہ ایچ بی ایل سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔ پشاور اور این بی پی کی ٹیموں کے درمیان میچ اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں ہوگا، ایس این جی پی ایل اور اسلام آباد کی ٹیموں کا ٹکڑاو ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں ہو گا جبکہ فاٹا کی ٹیم کے آر ایل کے مدمقابل ایبٹ آباد کرکٹ گراؤنڈ میں ہو گی۔ گروپ بی کے میچوں میں کراچی وائٹ کا مقابلہ زیڈ ٹی بی ایل سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہو گا، پی ٹی وی کا ٹکراؤ راولپنڈی سے پنڈی اسٹیڈیم میں ہوگا، ملتان اور ایس ایس جی سی ایل کی ٹیمیں ملتان اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی جبکہ پاکستان واپڈا اور لاہور بلیو کی ٹیموں مدمقابل ہونگی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ