رواں سال سابق کھلاڑیوں کے ورلڈ کپ کے انعقاد کا اعلان

24

سڈنی (جسارت نیوز)سابق اور عظیم کرکٹرز پر مشتمل ویٹیرنز ون ڈے ورلڈ کپ رواں سال 21 نومبر سے 5دسمبر تک آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا جس میں پاکستانی ٹیم کی قیادت سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد کریں گے۔ویٹیرنز کرکٹ ورلڈ کپ میں 8ملکوں کی ٹیمیں شرکت کریں گی جس میں میزبان آسٹریلیا، پاکستان، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، سری لنکا، کینیڈا اور ویلز شامل ہیں۔پاکستان ویٹیرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے ترجمان نے بتایا کہ ہر ٹیم ایونٹ میں 7میچز کھیلی گی اور 4بہترین ٹیمیں سیمی فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔پاکستانی ٹیم 21نومبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گی جبکہ ایونٹ کا فائنل 5دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ایونٹ میں پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔اعجاز احمد(کپتان)، غلام علی، شاہد انور، غفار کاظمی، دستگیر بٹ، بابر الطاف بٹ، ملک عامر توصیف، جاوید حفیظ، امتیاز تارڑ، جعفر قریشی، عاصم جاہ، صغیر عباس، آصف حیات، ساجد علی، مظہر حسین اور ظفر علی شامل ہیں۔
کراچی اولمپک ایسوسی ایشن کا قیام
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ اورخصوصا جونےئرسطح پر کھلاڑیوں کو گراس روٹ لیول پر کھیلوں کی معیاری سہولیات فراہم کرنے کیلئے کراچی اولمپک ایسوسی ایشن کاقیام عمل میں لایا گیا ہے آصف عظیم کوایسوسی ایشن کا صدر منتخب کیا گیا جبکہ محفوظ الحق چےئرمین اور احمدعلی راجپوت وائس چےئرمین ہوں گے نائب صدور میں سیّد سعید جمیل ، ثناء علی،اصغر بلوچ اور خالدرحمانی کے نام شامل ہیں محمدتقی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اور نوشاد احمد سیکریٹری فنانس ہوں گے ماجدہ حمیداور عبدالحمید ایگزیکٹیو کمیٹی کا حصّہ ہوں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ