بلدیہ عظمیٰ لاہور کا تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری

26

لاہور (نمائندہ جسارت) لارڈ مےئر بلدیہ عظمیٰ لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید کی ہدایت پرمیونسپل آفیسر (ریگولیشن) زبیر احمد وٹوکی زیر نگرانی بلدیہ عظمیٰ کے اینٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ دوران آپریشن سمن آبادزونمیں گلشن راوی سے تجاوزات کا سامان 1ٹرک میں لاد کر اسٹور میں جمع کروادیا گیا۔راوی زون میں ماچس فیکٹری ، نواز شریف ہسپتال سے تجاوزات کا سامان1ٹرک میں لاد کر اسٹورمیں جمع کروا دیا گیا۔عزیز بھٹی زون میں رینجر خالد پی سی اوسے تجاوزات کا سامان1ٹرک میں لاد کر اسٹور میں جمع کروادیا گیا۔نشتر زونمیں رائے ونڈ سے تجاوزات کا سامان1ٹرک میں لاد کر اسٹور میں جمع کروادیا گیا۔علامہ اقبال زون میں ٹھوکر نیاز بیگ ، ملتان چونگی سے تجاوزات کا سامان 1ٹرک میں لاد کراسٹورمیں جمع کروادیاگیا۔ داتاگنج بخش زونمیں انار کلی، میو ہسپتال، مال روڈ سے تجاوزات کا سامان 3ٹرکوں میں لاد کر اسٹور میں جمع کروادیا گیا۔شالامار زون میں لال پل، فتح گڑھ سے 3منی پیٹرول پمپس مشینیں1 ٹرک میں لاد کر اسٹور میں جمع کروا دی گئیں۔واہگہ زون میں جلو موڑ ، جی ٹی روڈ سے تجاوزات کا سامان 1ٹرک میں لاد کر اسٹور میں جمع کروا دیا گیا۔ گلبرگ زون میں غالب مارکیٹ ، فیروزپورروڈسے تجاوزات کا سامان 1ٹرک میں لاد کر اسٹور میں جمع کروادیا گیاجبکہ سنٹرل اسکواڈ نے برکت مارکیٹ ، بیگم کوٹ سے تجاوزات کا سامان 2ٹرکوں میں لاد کر اسٹور میں جمع کروا یا ۔اس مجموعی طور پر تجاوزات کا سامان 13ٹرکوں میں لاد کر متعلقہ اسٹوروں میں جمع کروایا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.