شہدادپور،موٹرسائیکل اور کار کی ٹکر ،4افراد شدید زخمی

29

شہدادپور( نمائندہ جسارت) شہدادپور کے قریب معروف ڈاہری میں موٹرسائیکل اور کار کی ٹکر کے نتیجے میں4 افراد زخمی ہو گئے جن کو سمس اسپتال مین داخل کروادیا لیکن حالت تشویشناک ہونے پر نواب شاہ ریفر کر دیا گیا۔شہدادپور کے قریب معروف ڈاہری کے نس اسٹاف پر دار اور موٹر سائیکل میں تصادم ہو گیا جس کی وجہ سے موٹرسائیکل پر سوار چار افراد پنو بھیل، کرشن ڈیو ،کمار اور کار کا ڈرائیور عبدالحق زخمی ہو گیا۔ زخمیوں کو سمس اسپتال شہدادپور میں داخل کر دیا گیا لیکن حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے نواب شاہ ریفر کر دیا گیا ۔ایک اور واقعے میں شہدادپور کی سبزی منڈی کے تاجر سے گن پوائنٹ پر مسلح افراد نے موٹر سائیکل چھین لی۔ انیل کمار نے اپنی موٹر سائیکل کے چھن جانے کی این سی پولیس اسٹیشن میں داخل کر وادی۔
جیکب آباد ،درزی کے گھر میں آتشزدگی
جیکب آباد(نمائندہ جسارت ) درزی کے گھر میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی، گھریلوسامان زیورات اور نقدی جل کر خاکستر ۔پولیس ہیڈ کوارٹر روڈ پر درزی اللہ بخش گولو عرف شوکت کے گھر میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں چار تولہ طلائی زیورات ،واشنگ مشین،اے سی، نقدی اور دیگر قیمتی گھریلو سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ اللہ بخش کے مطابق آتشزدگی سے 15لاکھ روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.