مختار کا ر قاسم آباد کے دفتر میں رشوت کا بازار گر م ہے،انتظامیہ نوٹس لے

32

حیدرآباد(نمائندہ جسارت) قاسم آبادکے رہا ئشی پراپر ٹی ڈیلر اور اسسٹنٹ ایجنسی ما لک اشفاق علی تنیو نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے مطا لبہ کیا کہ معاملے کا نو ٹس لیکر مختار کا ر قاسم آباد کیخلاف قانونی کار روائی کرکے عوام کے مسائل حل کیے جا ئیں ۔انہو ں نے بتا یا کہ مختار کا ر قاسم آباد کے دفتر میں رشوت کا بازار گر م ہے اور کسی بھی جا ئداد کا سیل سر ٹیفکیٹ حا صل کر نا انتہا ئی مشکل عمل بن چکا ہے ۔ انہوں نے بتا یا کہ سیل سر ٹیفکیٹ کی سرکا ری فیس 500روپے ہے لیکن مختار کا ر آفس کا عملہ سیل سر ٹیفکیٹ کیلئے 10سے 15ہز ار روپے وصول کر ر ہا ہے جبکہ مختار کا ر قاسم آباد کی پو سٹ بھی قیمتی بن چکی ہے اور ہر مختار کا ر خود کو قاسم آباد میں مقر ر کر انے کیلیے سر گر م نظر آتا ہے اور مختار کا ر قاسم آباد کی پو سٹ حاصل کر نے کیلیے 20سے 30لا کھ روپے رشوت دی جا رہی ہے۔انہو ں نے بتا یا کہ بھا ری رشوت کے عوض مختار کا ر آتے ہی آفس میں رشوت کا بازار گرم کر دیتا ہے اور عوام کے جا ئز کا م بھی رشوت کے بغیر نہیں ہو رہے ہیں ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ شاہنواز میمن اور غلام نبی میمن سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ