جناح اسپتال‘24گھنٹوں میں سگگزیدگی کے 62کیس رپورٹ

69

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں میں سگ گزیدگی کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے ، جناح اسپتال میں گزشتہ رات تک کتوں کے کاٹنے کے 62 واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق شہر کے جن علاقوں میں سگ گزیدگی کے واقعات رپورٹ ہوئے ان میں ملیر ماڈ ل کالونی سرفہرست ہے جبکہ گلستان جوہر، محمود آباد، ناظم آباد اورکلفٹن ،اورنگی ٹاؤن ‘سلطان آباد کیماڑی ٹاؤن کے علاوہ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی اس نوعیت کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔جناح اسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق گزشتہ رات سگ گزیدگی کے 12 کیسز لائے گئے ، جبکہ صبح سے اب تک
پچاس کیسز صرف جناح اسپتال میں آچکے ہیں۔ مجموعی طور پر یہ تعداد 62 بنتی ہے۔متاثرہ افراد کو جناح اسپتال کے ڈاگ بائٹ یونٹ میں ابتدائی طبی امداد دے کر ڈسچارج کردیا گیا، کتے کے کاٹنے کے باعث ایک متاثرہ مریض کو ابتدائی طور پر ویکسین کی 2ڈوز فراہم کی جاتی ہیں۔متاثرہ مریضوں کو مزید ویکسین فراہم کرنے کے لیے شیڈول فراہم کردیا گیا ہے۔یاد رہے کہ کراچی میں صرف جناح اور سول وہ سرکاری اسپتال ہیں جہاں کتے کے کاٹنے کی ویکسین موجود ہوتی ہے ، اس کے علاوہ کسی سرکاری اسپتال میں یہ سہولت میسر نہیں ہے ، اس کے علاوہ کچھ نجی اسپتال بھی سگ گزیدگی کی ویکسین فراہم کرتے ہیں تاہم نجی اسپتالوں میں ویکسین اور ابتدائی ٹریٹمنٹ کی قیمت ہزاروں میں وصول کی جاتی ہے جبکہ سول اور جناح میں یہ سہولت مفت فراہم کی جاتی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے میں شہر میں کتوں کی تعداد میں ہوش ربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، زیادہ تر علاقوں میں گزشتہ کئی سال سے کتا مار مہم نہیں چلی اور شہر میں بڑھتے ہوئے کوڑے کے ڈھیر ان آوارہ کتوں کی افزائشِ نسل میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں۔
سگ گزیدگی

Back to Conversion Tool

Print Friendly, PDF & Email
حصہ