گمشدہ بچوں کو تلاش کرکے ورثا کے حوالے کیا جائے،انتخاب سوری

49

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ہیو من رائٹس نیٹ ورک کے صدر انتخاب عالم سوری نے کہا ہے کہ کراچی میں بچوں کی گمشدگی المیہ ہے ،گمشدہ بچوں کو تلاش کر کے ان کے ورثا کے حوالے کیا جائے اورپولیس گمشدہ تمام بچوں کے مقدمات درج کرکے تمام قانونی تقاضے پورے کرے ۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہی ۔انتخاب عالم سوری نے کہا کہ ایک رپورٹ کے مطابق 2017ء سے اب تک شہر کراچی سے200بچے لاپتا ہوئے ،جن میں سے 177بچوں کو بازیاب کرایا جاسکا ہے جبکہ 24لاپتا
ہیں،جبکہ شہر میں چندروز قبل بھی بچوں کی گمشدگی او ر نیپئرکے علاقے سے 8ماہ بچہ ماں کی گود سے چھینے جانے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ انتخاب عالم سوری نے کہا کہ یہ واقعات پورے معاشرے کیلیے تشویشناک ہیں اور اس کی مکمل روک تھام کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ بچوں کی گمشدگی اورعام معاملات پولیس کے پاس جانا اور کسی شے یا گمشدگی کی ایف آئی آر درج کروانا مشکل ترین مرحلہ ہوتاہے،اکثر معاملات میں ایف آر نہیں کاٹی جاتی ،بچوں کی گمشدگی کے معاملات میں بھی پولیس کے ورثا سے عدم تعاون کی رپورٹ ہے ،انتخاب عالم سوری نے آئی جی سندھ ،ایڈیشنل آئی جی و دیگر حکام سے مطالبہ کیا کہ گمشدہ بچوں کو فوری بازیاب کرایا جائے اور ایف آئی آر کے اندراج میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلیے اصلاحات لائی جائیں اورجن گمشدہ بچوں کے مقدمات درج نہیں ہیں ،درج کرکے تلاش کے بعد انہیں ورثا کے حوالے کیا جائے۔
انتخاب سوری

Print Friendly, PDF & Email
حصہ