تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا،ساجد محمود

34

کراچی( اسٹاف رپورٹر) تعلیم کو عام کیے بغیر کسی بھی معاشرے میں ترقی ممکن نہیں، اگر ہمیں اپنے ملک کے نوجوانوں کو کامیاب کرنا ہے تو تعلیم و تربیت کے زیور سے آراستہ کرنا پڑے گا۔ یہ بات ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی کے مشیر برائے تعلیم کیپٹن(ر) ساجد محمود نے بحیثیت مہمان خصوصی پاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل اور گرین وچ یونیورسٹی کے تعاون سے بین الکلیاتی کوئز مقابلے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہم سوسائٹی کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ مل کر معلومات عامہ کو فروغ دیں، ہم مکمل تعاون کریں گے ۔ اس موقع پر سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ سید جاوید رضا نے کہا کہ ہم گزشتہ 46 سال سے معلومات عامہ کے فروغ کیلیے مسلسل جدوجہد کررہے ہیں اور اسی طرح پرورشِ لوح قلم کرتے رہیں گے۔ اس موقع پر کوئز ماسٹر اور میزبانی کے فرائض سوسائٹی وومن ونگ کی صدر تحسین فاطمہ اور سید بکر مجیب ہاشمی نے
بڑے ہی احسن انداز میں کہی۔ جبکہ گرین وچ یونیورسٹی کے میاں محمد افضل، اقبال جمیل و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ آخر میں مہمان خصوصی نے کامیاب طلبہ میں انعامات تقسیم کیے۔
ساجد محمود

Print Friendly, PDF & Email
حصہ