سائٹ سپرہائی وے سے متحدہ لندن کے 2انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

48

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں سائٹ سپرہائی وے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں سائٹ سپرہائی وے پولیس نے کارروائی کے دوران 2 انتہائی مطلوب ملزمان فیصل عرف کے ٹو اور فاروق کو گرفتار کرلیا۔ایس ایس ملیر شیراز نذیر کا کہنا ہے کہ فیصل عرف کے ٹو کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ لندن سے ہے اور ملزم کے خلاف ڈکیتی کے متعدد واقعات درج ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں بھی ملوث ہیں، ملزمان سے 2 پستول اور چھینے ہوئے موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔یاد رہے کہ رواں ماہ 3 ستمبرکو کراچی کے علاقے بفرزون میں پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے 2 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا تھا، ملزمان نے پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد کے قتل کا اعتراف کیا تھا۔ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا تھا کہ بفرزون سے گرفتار ملزمان میں اویس عرف شاہ اور عابد عرف نانا شامل ہے، ملزمان نے سب انسپکٹر مجیدآغا، کانسٹیبل نذیر اور اے ایس آئی کو قتل کیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ