لیپ ٹاپ کے اہل طلبہ کے لیے مائیکروسوفٹ کاسرٹیفکٹ لازمی قرار

53

 

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وفاقی جامعہ اُردو کی لیپ ٹاپ اسکیم کی فوکل پرسن ڈاکٹر عطیہ حسن کے مطابق فیز4اور5کے اُن گریجویشن اور ماسٹرزکے طلبہ کے لیے جو لیپ ٹاپ کے حصول کے لیے اہل قرار پائے ہیں مائیکرو سافٹ کا سرٹیفکیٹ کورس کا امتحان پاس کرنا لازمی ہوگا۔ اس مقصد کے لیے ہائر ایجوکیشن کمیشن، ٹیکنالوجی لِنک اور جامعہ اردو کے اشتراک سے تقریباً 650امیدواروں کے لیے
گلشن اقبال کیمپس کے عبدالقدیر آڈیٹوریم میں تربیتی پروگرام کا انعقاد تین مختلف سیشن میں کیا گیا جس میں طلبہ کو ایم ایس آفس کی تربیت دی گئی اور اس کے ٹولز ایم ایس ورڈ،پاورپوائنٹ اور ایکسل کے استعمال کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ہر سیشن دو گھنٹے پر مشتمل تھا۔
لیپ ٹاپ

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.