کورنگی انڈسٹریل ایریا:گتے کی فیکٹری میںآتشزدگی سے لاکھوں کانقصان

45

کراچی ( اسٹا ف رپورٹر) کورنگی انڈسٹریل ایریا میں گتے کی فیکٹری میں آتشزدگی، لاکھوں روپے مالیت کا گتا جل کر خاک ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا ویٹا چورنگی کے قریب واقع گتے کی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا، فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے
سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم آگ لگنے کے باعث لاکھوں روپے مالیت کا گتا جل کر خاک ہو گیا، جبکہ آگ لگنے کی وجوحات معلوم نہیں ہوسکی۔ فیکٹری ملازمین کے مطابق آگ صبح چار بجے کے قریب لگی جس وقت آگ لگی اس وقت فیکٹری بند تھی صرف چوکیدار موجود تھا۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ فیکٹری کے بیسمنٹ میں لگی فیکٹری میں ایل ای ڈی اور دیگر الیکٹرونک سامان موجود تھا‘ بظاہر آگ تو بجھا دی گئی ہے لیکن حتمی نتیجے تک نہیں پہنچا جاسکتا جبکہ فیکٹری میں گتا،تار،پلاسٹک کی تھیلیاں اور دیگر سامان موجود ہے۔آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ ہے جبکہ اس فیکٹری میں انرجی سیور اسٹور کیے گئے تھے شہر قائد کے مختلف صنعتی زونز میں فیکٹریاں قائم ہیں لیکن ان فیکٹریوں میں سے بہت کم کے پاس آگ بجھانے کے انتظامات موجود ہیں۔
کورنگی انڈسٹریل ایریا

Print Friendly, PDF & Email
حصہ