فائرنگ کے واقعات میں3افرادزخمی

33

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جمشید کوارٹرکے علاقے تین ہٹی مزار کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 24 سالہ وجاہت ولد ممتاز زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال لایا گیا، پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا شاخسانہ ہے۔ سرجانی ٹاؤن
کے علاقے غلام محمد گوٹھ میں فائرنگ سے 40 سالہ شیر علی ولد محمد خان زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی اسپتال لایا گیا، پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران پیش آیا۔ کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے پی این ٹی کالونی گیٹ نمبر 5 نعمان ہوٹل کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 50 سالہ برکت علی ولد پیر محمد زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لایا گیا، پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا شاخسانہ ہے۔
تین زخمی

Print Friendly, PDF & Email
حصہ