بلاول زرداری کا شمالی وزیرستان میں فوج کے جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس

52

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید صوبیدار نذیر چانڈیو، سپاہی فخر اور عامر نے وطن عزیز کی خاطر جامِ شہادت نوش کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف افسران، جوانوں اور شہریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ دہشت گردی
اور انتہاپسندی کے خلاف پوری قوم یک آواز اور ہم قدم ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ