کراچی میں ریلوے کی اراضی فروخت کر کے خسارہ ختم کیا جاسکتا ہے، وزیر اعظم

154

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صرف کراچی کی ریلوے کی اراضی پر قبضہ ختم کروا کے اسے فروخت کیا جائے تو ریلوے کا خسارہ ختم ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریلوے کے شعبہ میں چین کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے، نومبر میں چین کا دورہ کروں گا۔ جمعہ کو ایوان وزیراعظم میں راولپنڈی ایکسپریس اور میانوالی ریل کار کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت عام آدمی کے لیے
آسانیاں پیدا کرنے والی حکومت ہوگی، ہم نے کچی آبادیوں کے بجائے بڑے قبضہ گروپوں پر ہاتھ ڈالنا ہے، وزیراعظم ہاؤس سمیت 15 سرکاری جائداد کو استعمال نہ کرنے سے سالانہ 1100 کروڑ روپے کی بچت ہوگی۔ مری اور نتھیا گلی کے گورنر ہاؤس کو بہترین ہوٹلوں میں تبدیل کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ وزیر ریلوے شیخ رشید کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے آتے ہی اس طرح تہلکہ مچا دیا ہے جس طرح وہ انتخابی مہم کے دوران ہمارے دھرنے کے دوران تقریروں میں مچایا کرتے تھے، ریلوے میں سرگرمیاں شروع ہو گئی ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ