برطانیہ کا اسحاق ڈار کو حوالے کرنے سے انکار

133

لندن/اسلام آباد(آن لائن) برطانیہ نے پاکستان کے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو حوالے کرنے سے انکار کردیا ہے۔ برطانیہ نے موقف اپنایا ہے کہ قانون میں گنجائش موجود ہے لیکن دونوں ممالک میں مجرمان کی حوالگی کا کوئی معاہدہ موجود نہیں۔برطانیہ نے کہا کہ پاکستان باضابطہ طور پر حکومت سے رابطہ کرے۔ برطانوی سفارت خانے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے تحریری درخواست کے بعد برطانوی آئین کے مطابق حتمی
فیصلہ کیا جائے گا، پاکستانی حکومت نے تاحال اسحاق ڈار کی واپسی کے لیے برطانوی حکومت کو کوئی درخواست نہیں دی ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.