کے ای ڈیجیٹل میٹرز کے یونٹس ریمورٹ کنٹرول سے بڑھا رہا ہے، درخواست گزار ، سندھ ہائیکورٹ نے جواب طلب کرلیا

176

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ میں ڈیجیٹل اسمارٹ میٹرز کے ذریعے اضافی بل وصول کرنے پر کے الیکٹرک کیخلاف درخواست کی سماعت ، عدالت نے کے الیکٹرک کو جواب کے لیے 4 ہفتے کی مہلت دے دی، سندھ ہائی کورٹ میں ڈیجیٹل اسمارٹ میٹرز کے ذریعے اضافی بل سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، نیپرا کی جانب سے جواب جمع کرایا جاچکا ہے، نیپرا کا جواب میں کہنا تھا
کہ بجلی کے اضافی یونٹ کے خلاف درخواست گزار کی شکایت موصول ہوئی تھی، درخواست گزار کی شکایت پر کے الیکٹرک سے وضاحت مانگی گئی تھی، کے الیکٹرک نے کہا کہ درخواست گزار کی شکایت کا ازالہ کردیا ہے، درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ نیپرا کا جواب گمراہ کن ہے،کے الیکٹرک کی جانب سے لگائے گئے بجلی کے ڈیجیٹل میٹرز سم کے ذریعے آج بھی ہیڈ کوارٹر سے کنٹرول ہوتے ہیں، موبائل فون اور ریموٹ کنٹرول کے ذریعے یونٹس کو بڑھا دیا جاتا ہے، چینی کمپنی سے درآمد شدہ میٹرز سافٹ ویئر کے ذریعے کنٹرول کیے جاتے ہیں، کے الیکٹرک نے چند ماہ قبل 77 ارب روپے کی اوور بلنگ کی ہے ،میگا کرپشن کی تحقیقات نیب کے سپرد کی جائے اور کراچی سے ڈیجیٹل میٹرز فی الفور نکالنے کا حکم دیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ