مقبوضہ کشمیر:قابض بھارتی فوج نے 6 کشمیری جوانوں کو شہید کردیا

198

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے کشمیر کے علاقے کلگام میں دوران آپریشن بلا اشتعال فائرنگ کرکے5کشمیری جوانوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے نام پر کشمیر کے علاقے کلگام میں بلا اشتعال فائرنگ کرکے پانچ کشمیری جوانوں کو بے دردی سے شہید کردیا۔

5 کشمیریوں کی شہادت کے بعد ضلع گلگام اور اسلام آباد میں صورتحال کشیدہ ہوگئی اور لوگوں نے بھارتی مظالم کے خلاف شدید احتجاج کیا، بھارتی غاصب فوج نے احتجاج کرنے والے مظاہرین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ قابض فوج نے مظاہرین پر فائرنگ، پیلٹ اور آنسوگیس کی شیلنگ کا استعمال کیا جس سے متاثرہ کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

علاقے میں حالات کشیدہ ہونے کے باعث کٹھ پتلی انتظامیہ نےغیر اعلانیہ کرفیو نافذ کردیا جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی۔کشمیری میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے جنوبی علاقوں میں ٹرین سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ