شریف خاندان کی سزا معطلی کی درخواست پر ہائیکورٹ کی کارروائی سپریم کورٹ میں چیلنج

307

نیب نے شریف خاندان کی سزا معطلی کے معاملے میں ہائیکورٹ کی کارروائی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا، نیب نے استدعا کی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 10ستمبرکے فیصلے کو معطل کیا جائے۔

شریف خاندان کی سزا معطلی کے معاملے میں نیب نے ہائیکورٹ کی کارروائی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا، نیب کی درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس کے مجرمان کی سزا معطل کرنے کی درخواستوں پر سماعت کرنے کا کوئی جواز نہیں، اور مجرمان کی اپیلوں پر سماعت کہ بجائے حکم امتناع کی درخواست پر کارروائی کا بھی کوئی جواز نہیں، ہائی کورٹ نے سزا معطل کرنے کی درخواستوں پر پہلے سماعت کا فیصلہ دیکر اختیار سے تجاوز کیا۔

درخواست میں استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر مجرمان کے وکیل اپیلوں پر دلائل دینے سے قاصر ہیں تو مجرمان نئے وکیل کی خدمات حاصل کر لیں، اور عدالتِ عظمیٰ ہائی کورٹ کا سزا معطل کرنے کی درخواستوں پر پہلے سماعت کرنے کا 10 ستمبر کو فیصلہ کالعدم قرار دے اور ہائیکورٹ کو ایون فیلڈ فیصلے کے خلاف اپیلوں پر سماعت کا حکم دیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.