حکومت سندھ نے سرکاری ملازمتوں کے لیے عمر کی حد میں اضافہ کردیا

181

حکومت سندھ نے سرکاری ملازمتوں کے لیے عمر کی حد میں 15 سال کا اضافہ کردیا۔

 سندھ حکومت نے سرکاری ملازمتوں کے حصول کے لیے کوشاں نوجوانوں کی عمر کی حد میں اضافہ کردیا ہے، سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق سرکاری ملازمتوں کے لیے درخواست جمع کروانے والے امیدواروں کو عمر میں 15 سال کی چھوٹ ہوگی۔

عمر کی حد میں اضافہ وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری سے کیا گیا جب کہ اس سہولت کا اطلاق محکمہ پولیس، پبلک سروس کمیشن اور بعض مخصوص اداروں پر لاگو نہیں ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ