کراچی چیمبر الیکشن : برسر اقتدار سراج تیلی  بی ایم جی  کامیاب پیٹریاٹ بزنس گروپ کو شکست کا سامنا ہو گا

206

کراچی چیمبر میں آج 15ستمبرکو11سال کے بعد برسر اقتدار سراج تیلی بی ایم جی کا مقابلہ پیٹریاٹ بزنس گروپ سے ہوگا

پیٹریاٹ گروپ کے رہنما افضل چامڑیا نے کچھ عرصہ قبل سرا ج قاسم تیلی سے کے سی سی آئی کا صدر بننے کی خواہش ظاہر کی

تھی، سراج قاسم تیلی نے انہیں الیکشن میں حصہ لینے کیلئے گروپ میں شمولیت کا مشورہ دیا تھا 

بولٹن مارکیٹ سانحہ میں ہونے والی تباہی سے متاثرہ تاجروں کے نقصانات کے ازالہ کیلئے سراج قاسم تیلی اور انکی ٹیم نے جو کردار ادا کیا وہ قابل تعریف تھا
تباہ شدہ مارکیٹوں کی ازسر نو تعمیر بھی کراچی چیمبر کا ہی کارنامہ تھا اور اسی بناء پر طویل عرصہ سے بی ایم جی گروپ کامیاب ہوتا رہا ہے

کراچی چیمبر میں برسراقتداربزنس مین گروپ (بی ایم جی)کے چیئرمین سراج قاسم تیلی کی قیادت میں 15سال بعدمارکیٹوں میں دورے اور جلسوں کا آغازکردیا۔مارکیٹوں میں کئے گئے
کراچی چیمبر کے حوالے سے تاجروں کے مسائل بڑھتے جارہے تھے ،ایس ایم منیر،کراچی جل رہا تھا اور سراج تیلی بانسری بجارہے تھے، عتیق میر
الیکشن میں حصہ لینے کیلئے مجموعی طور پر59امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے امیدوار18اگست تک اپنے کاغذات واپس لے سکتے
بی ایم جی کے مقابلے میں اس سال پیٹریاٹ گروپ قائم ہو ا جس کی اندرون خانہ سرپرستی شروع میں تاجر رہنما عقیل کریم ڈھیڈھی احمد چنائے، یحییٰ پولانی اور عبدالرحیم جانو کر رہے تھے
ایف پی سی سی آئی میں پاکستان بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ کو بھی پیٹریاٹ گروپ کی حمایت پر آمادہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے
کراچی : آ ج15ستمبر کو کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( کے سی سی آئی ) میں ہونے والے سالانہ انتخابات میں11سال کے بعد برسر اقتدار سراج قاسم تیلی کے بزنس مین گروپ ( بی ایم جی) کا مقابلہ ایک نئے غیر معروف گروپ کے امیدواروں سے ہوگا۔ الیکشن میں حصہ لینے کیلئے مجموعی طور پر59امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں اور یہ امیدوار18اگست تک اپنے کاغذات واپس لے سکتے اور امید کی جارہی تھی کہ حسب سابق تیلی کے بزنس مین گروپ ( بی ایم جی) بلا مقابلہ کامیاب ہو جائے گی ایسا نہ ہوا اور بی ایم جی کے مقابلے میں پیٹریاٹ کے نام سے ایک گروپ قائم کیا گیا ہے

جس کی اندرون خانہ سرپرستی شروع میں تاجر رہنما عقیل کریم ڈھیڈھی احمد چنائے، یحییٰ پولانی اور عبدالرحیم جانو کر رہے تھے اس گروپ کے سربراہ کے طور پر افضل چامڑیا نامی ایک تاجر سامنے آئے ہیں جو دھو راجی کالونی کے ایک الیکشن میں ابتدائی تین عہدے جیت چکے ہیں تاہم کراچی چیمبر کا الیکشن دھورا جی کا الیکشن نہیں ہوگا کیونکہ کراچی چیمبر کے مجموعی طور پر14ہزار350ووٹرز الیکشن میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے اہل ہیں۔

تجارتی ذرائع کے مطابق پیٹریاٹ گروپ کے رہنما افضل چامڑیا نے کچھ عرصہ قبل سرا ج قاسم تیلی سے کے سی سی آئی کا صدر بننے کی خواہش ظاہر کی تھی لیکن سراج قاسم تیلی نے انہیں الیکشن میں حصہ لینے کیلئے گروپ میں شمولیت کا مشورہ دیا تھا جس کے بعد وہ براہ راست چیمبر الیکشن میں بی ایم جی کے مقابل آگئے۔ کراچی چیمبر آف کامرس میں گزشتہ20سال سے بی ایم جی گروپ سراج قاسم تیلی کی سربراہی میں برسراقتدار ہے اور اس دوران اس گروپ نے اپنی کارکردگی سے

کراچی کی بزنس کمیونٹی کے دل بھی جیتے بالخصوص بولٹن مارکیٹ سانحہ میں ہونے والی تباہی سے متاثرہ تاجروں کے نقصانات کے ازالہ کیلئے سراج قاسم تیلی اور انکی ٹیم نے جو کردار ادا کیا وہ قابل تعریف تھا جبکہ تباہ شدہ مارکیٹوں کی ازسر نو تعمیر بھی کراچی چیمبر کا ہی کارنامہ تھا اور اسی بناء پر طویل عرصہ سے بی ایم جی گروپ کراچی چیمبر میں کامیاب ہوتا رہا ہے۔15ستمبر کو ہونے والے الیکشن میں چیمبر کی سیاست میں نووارد افضل چامڑیا نے مینجنگ کمیٹی کیلئے جو فارم جمع کرائے ان میں چند نام معروف ہیں لیکن احمد چنائے، یحییٰ پولانی اور عبدالرحیم جانو نے براہ راست یہ الیکشن لڑنے سے گریز کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سراج قاسم تیلی نے فیڈریشن چیمبر آف کامرس کے الیکشن میں پاکستان بزنس گروپ کا ساتھ نہیں دیا تھا

بلکہ وہ فیڈریشن کی سیاست سے لا تعلق رہے اور پاکستان بزنس گروپ کے رہنماؤں کو اس بات کی ناراضی تھی کہ سراج تیلی فیڈریشن الیکشن میں انکے ساتھ شامل کیوں نہیں ہوئے۔ سراج تیلی کا ہمیشہ سے یہی کہنا رہا ہے کہ وہ میمن ہی نہیں بلکہ پنجابی، اردو، سندھی، بلوچی سمیت ہر زبان بولنے والوں کے لیڈر ہیں اور انکے نزدیک سب یکساں ہیں اور وہ کسی مخصوص کمیونٹی سے بالاتر ہوکر کام کر رہے ہیں۔ بزنس مین گروپ کے بیشتر رہنما چیمبر میں ہونے والے الیکشن سے خوش ہیں اور انکا کہنا ہے کہ الیکشن سے ہماری کارکردگی مزید بہتر ہوگی۔ دوسری جانب فیڈریشن میں برسراقتدار یونائٹیڈ بزنس گروپ بھی کراچی چیمبر کے الیکشن میں شروع شروع میں کوئی دلچسپی نہیں لی ،۔

ان کے ایک رہنما کا کہنا تھا کہ چیمبر الیکشن میں حصہ لینے والے پیٹریاٹ گروپ نے کینیڈا میں موجود ایس ایم منیر سے حمایت کیلئے رابطہ کیا تھا مگر ایس ایم منیر نے انکی حمایت سے انکار کر دیا ہے لیکن ایس ایم منیر کی پاکستان آمد کے بعدیونائٹیڈ بزنس گروپ(یوبی جی)نے کراچی چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات میں پیٹریاٹ بزنس گروپ کی حمایت کا اعلان کردیا۔یو بی جی کے ترجمان گلزار فیروزکے مطابق یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیرکی سربراہی میں یو بی جی کے اراکین خالدتواب ،زبیر طفیل اور پاکستان بزنس گروپ(پی بی جی) کے سرپرست اعلیٰ عقیل کریم ڈھیڈی کی قیادت میں احمدچنائے، مقصود اسماعیل اور یحییٰ پولانی کے مابین ہونے والی ملاقات میں یہ طے پایا ہے کہ یونائیٹڈ بزنس گروپ 15ستمبر کوکراچی چیمبرمیں کے الیکشن میں پاکستان بزنس گروپ کے حمایت یافتہ پیٹریاٹ بزنس مین گروپ کی مکمل سپورٹ کرے گا جبکہ اس ملاقات میں باضابطہ طور پر یہ بھی طے پایا کہ پاکستان بزنس گروپ وفاق ایوانہائے تجارت وصنعت(ایف پی سی سی آئی)کے انتخابات میں یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سامنے انتخابات میں حصہ نہیں لے گا

یو بی جی کے امیدواروں کی حمایت کریگا۔یو بی جی اور پی بی جی کے رہنماؤں نے دوطرفہ معاہدے کو بزنس کمیونٹی کیلئے سودمند قرار دیا ہے۔اس ضمن میں ایس ایم منیر کا کہنا تھا کہ کراچی چیمبر کے حوالے سے تاجروں کے مسائل بڑھتے جارہے تھے جبکہ ہم بزنس کمیونٹی کو یکجا کرنے کی بھی کوششیں کررہے ہیں اور یو بی جی کا عقیل کریم ڈھیڈی کے پاکستان بزنس گروپ کے ساتھ کراچی چیمبر کیلئے کیا گیا معاہدہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو بی جی کراچی چیمبر کے الیکشن میں پیٹریاٹ بزنس گروپ کی حمایت کریگا اور ہمیں امید ہے کہ وہ اپنے منشور کے مطابق کراچی کے تاجروں اورصنعت کاروں کی بہتری کیلئے اوران کے مسائل حل کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔
کراچی چیمبر آف کامرس کی مینجنگ کمیٹی30اراکین پر مشتمل ہے جن میں سے15اراکین بی ایم جی کے ہیں جبکہ سبکدوش ہونے والے15اراکین کی جگہ نئے اراکین کا انتخاب عمل میں آئے گا۔ چیمبر الیکشن میں بزنس مین گروپ کے رہنماؤں سراج قاسم تیلی، ہارون فاروقی، طاہر خالق، انجم نثار، زبیر موتی وال انے اپنے گروپ کے15امیدواروں کے ناموں کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے جن میں جنید اسماعیل ماکڈا ( بی ایم جی کے نامزد صدر) فیصل نعیم، وسیم الرحمان، حفیظ عزیز، حسن شیخ ووہرہ، شکیل الرحمان ( سنو وائٹ) محمد حنیف، سہیل احمد، شمعون ذکی ، آصف یونس سم سم، ایم ہارون قیصر ( پاک لینڈ) ہمایوں محمد، شاہد اسماعیل، شعیب سلطان اورمحمد عامر شیخ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بی ایم جی نے پہلے سے مینجنگ کمیٹی میں موجود رکن خرم شہزاد کو سینئر نائب صدر اور آصف شیخ جاوید کو نائب صدر کیلئے بھی نامزد کر دیا ہے جبکہ پیٹریاٹ گروپ کی جانب سے متوقع طور پر محمد افضل چامڑیا، عبیداللہ قادری، محمد عبداللہ بٹرا، عذیر خورشید اللہ والا، فرحان حنیف، اختر اسماعیل، یوسف یعقوب، رفیق سلیمان، خالد محمود پراچہ، شبانہ آصف اور دیگر شامل ہیں۔ کراچی چیمبر کے بعض ممبران کا کہنا ہے کہ بزنس مین گروپ مسلسل11سال سے بلامقابلہ منتخب ہورہا ہے اور سراج قاسم تیلی کی سربراہی میں کلفٹن دو تلوار کے پاس کراچی چیمبر آف کامرس کی عالیشان بلڈنگ ایک ارب روپے سے بھی زائد کی لاگت سے تیار کرا رہا ہے اور پاکستان میں کسی بھی چیمبر آف کامرس کی یہ بے مثال بلڈنگ ہوگی اور بعض عناصر اس منصوبے پر نظریں گاڑھ چکے ہیں۔ کے سی سی آئی کے سابق صدر اے کیو خلیل نے گفتگو میں کہا کہ ہمارے گروپ کے مقابلے میں چاہے کتنے ہی گروپ الیکشن لڑیں اور بے شک کارکردگی پر تنقید کی جاسکتی ہے مگر تمام ہی گروپوں کو الیکشن منفی رویے کے ساتھ نہیں لڑنے چاہئیں۔ اے کیو خلیل نے کہا کہ سراج قاسم تیلی کی قیادت میں بزنس مین گروپ نے کراچی کے تاجروں کی بلا امتیاز خدمت کی ہے اور ہمارے مقابلے میں جو گروپ الیکشن میں حصہ لینے آرہا ہے ان کے سرپرست اپنے آپ کو چھپا کر رکھنا چاہتے ہیں تاکہ الیکشن میں اگر وہ ہار جائیں تو بدنامی سے بچ سکیں۔چھوٹے تاجروں کی مرکزی تنظیم آل کراچی تاجر اتحاد نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات برائے 2018-19 میں پیٹریاٹ بزنس مین گروپ کی حمایت کا اعلان کردیا، شہر کی 300 سے زائد اتحادی مارکیٹوں کے نمائندگان سے رابطے اور مشاورت کے بعد آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے کہا کہ پوری تاجر برادری کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی موجودہ قیادت سے بیزار اور مثبت تبدیلی کی خواہشمند ہے، انھوں نے کہا کہ شہر کے تمام بڑے اور اہم تجارتی مراکز کے تاجروں نے کراچی چیمبر میں انقلاب کے لیے پیٹریاٹ بزنس مین گروپ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے جن میں اولڈسٹی تاجر اتحاد کے چیئرمین شیخ محمد عالم، ٹیکسٹائل پلازہ کے چیئرمین اکرم رانا، گل پلازہ شاپنگ سینٹر کے چیئرمین تنویر پاستا، الائنس آف آرام باغ مارکیٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین آصف گلفام، طارق روڈ تاجر اتحاد کے مرکزی رہنماؤں سلام قادری،اشرف پٹیل،سہیل توّکل، گلف شاپنگ مال کلفٹن کے صدر میاں محمد طارق، گولڈ مارک شاپنگ مال ڈیفنس کے سرپرست اعلیٰ محمد جبران، صدر تاجر اتحاد کے چیئرمین الطاف لالہ، حیدری ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اختر شاہد اور دیگر شامل ہیں، عتیق میر نے کہا کہ چھوٹے تاجر کراچی چیمبر میں برسرِ اقتدار گروپ کی 20سالہ غفلتوں کو کبھی نہیں بھول سکتے،
بزنس مین گروپ کے چیئرمین سراج قاسم تیلی کی حمایت کر نے والوں میں سابق صدور کراچی چیمبر آف کامرس اے کیو خلیل ،ہارون اگر ،میاں ابراراحمد ،افتخار احمد وہرہ ،شمیم فرپو کے علاوہ سینئر نائب صدر عبد الباسط ،رفیق بلوانی ،اقبال مانڈیا ،ناصر رنگون والا اور دیگر تاجررہنما ؤں بھر پور حمایت کا اعلان کیا۔ ان الیکش کا ایک فائدہ یہ ہو ا کہ کراچی ایوان تجارت و صنعت کے انتخابات کے سلسلے میں کراچی چیمبر میں برسراقتداربزنس مین گروپ (بی ایم جی)کے چیئرمین سراج قاسم تیلی کی قیادت میں 15سال بعدمارکیٹوں میں دورے اور جلسوں کا آغازکردیا۔مارکیٹوں میں کئے گئے دورے میں ۔مذکورہ تاجروں نے بی ایم جی کے چیئرمین کو یقین دلایا کہ وہ15ستمبر کو منعقد ہونیوالے انتخابات میں بزنس مین گروپ کے امیدواروں کو ووٹ دیں گے۔علاوہ ازیں بزنس مین گروپ کے چیئرمین اور کراچی چیمبرآف کامرس کے سابق صدر سراج قاسم تیلی نے گزشتہ روز جوڑیا بازار میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم 20 سال سے تاجر برادری کی خدمت کر رہے ہیں، کراچی چیمبر کے انتخابات میں بزنس مین گروپ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگا اور ہم کراچی کے تاجر مایوس نہیں کریں گے۔ اس موقع پر کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدور محمد ہارون اگر، اے کیو خلیل،جوڑیا بازار مارکیٹ ایسو سی ایشن کے صدر اور کراچی چیمبر کے انتخابات میں منیجنگ کمیٹی کے امیدار وسیم الرحمان، بی ایم جی گروپ کی جانب سے صدارتی امیدوار جنید ماکڑا،حفیظ عزیز، عبدالقادر نورانی بھولو، شاہد اسماعیل،حفیظ عزیز،شکیل الرحمان،شمعون ذکی، رفیق بلوانی ،عارف لاکھانی ابراہیم کسومبی اور دیگر تاجر رہنماء بڑی تعداد میں موجود تھے سراج قاسم تیلی نے کہا کہ بزنس میں گروپ نے گزشتہ 20 سالوں میں بہت بڑے بڑے کام کئے ہیں۔ اس پوری صوتحال سے واضع ہو رہاہے کراچی چیمبر کے انتخابات میں برسر اقتدار سراج تیلی BMG کامیاب پیٹریاٹ بزنس گروپ کو شکست کا سامناکر نا پٹرے گا

Print Friendly, PDF & Email
حصہ
mm
قاضی جاوید سینئر کامرس ریپورٹر اور کامرس تجزیہ، تفتیشی، اور تجارتی و صنعتی،معاشی تبصرہ نگار کی حیثیت سے کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔جسارت کے علاوہ نوائے وقت میں ایوان وقت ،اور ایوان کامرس بھی کرتے رہے ہیں ۔ تکبیر،چینل5اور جرءات کراچی میں بھی کامرس رپورٹر اور ریڈیو پاکستان کراچی سے بھی تجارتی،صنعتی اور معاشی تجزیہ کر تے ہیں qazijavaid61@gmail.com

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.