پوزیشن لینے والے طلبہ و طالبات کو منعم ظفر کی مبارک باد

38

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی منعم ظفر خان نے پری میڈیکل سال دوم 2018 کے امتحانات میں پوزیشن لینے والے سمیت تمام کامیاب امیدواروں کو مبارک باد پیش کی ان کا کہنا تھا کہ محنت ہی کامیابی کی راہ ہموار کرتا ہے جن طلبہ نے محنت کی اور کامیابی حاصل کی ان کے اساتذہ اور والدین کو مبارک باد پیش کرتا ہوں کراچی انٹر میڈیٹ بورڈ میں جماعت اسلامی ضلع وسطی کے زیر اہتمام چلنے والے تعلیمی ادارہ عثمان پبلک ہائر سکینڈری اسکول کیمپس 1 کی طالبہ خدیجہ بنت محمد اشرف بھٹی کو دوسری پوزیشن حاصل کرنے پران کے والدین ،اساتذہ اور اسکول انتظامیہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں آئندہ بھی کامیابیوں کا یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا ،عثمان پبلک اسکول سسٹم اپنے ویژن خلیفۃ اللہ فی الاَرض کی تیاری کے مطابق طلباء وطالبات کی تربیت کرتا رہے گا۔امتحانات میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے والے قوم کا مستقبل ہیں، میں ان تمام طلبہ و طالبات کو جنہوں نے نمایاں کامیابی حاصل کی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ عثمان پبلک اسکول سسٹم کے طلبہ و طلبات گزشتہ کئی سالوں سے شہر کراچی کے تعلیمی میدان میں روشن ستارے بن کر چمک رہے ہیں۔جس کی واضح مثا ل خدیجہ بن اشرف اور عرفہ کامران (سابقہ طالبہ کیمپس6 )کی پری میڈیکل گروپ کے امتحانات سال دوم 2018ء میں دوسری و چوتھی پوزیشن ہے ۔ امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی نے کہا کہ عثمان پبلک ہائر سکینڈری اسکول کے 100 فیصد نتائج قابل ستائش ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.