سامعہ شاہدقتل کیس ،برطانوی رکن پارلیمنٹ کا وزیراعظم سے مداخلت کا مطالبہ

55

لندن( آن لائن )برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے پاکستان میں قتل کی گئی پاکستانی نژاد برطانوی خاتون سامعہ شاہد کے قتل کیس میں وزیراعظم عمران خان سے مداخلت کا مطالبہ کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بریڈ فورڈ کی رہائشی 28سالہ سامعہ اپنے والدین کے گھر جہلم آئی تھی، جولائی 2016ء میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا تھا۔ اہل خانہ کا دعویٰ تھا کہ سامعہ کو دل کا دورہ پڑا۔ تاہم سامعہ کے دوسرے شوہر مختار سید کاظم نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے پولیس میں رپورٹ درج کروائی تھی کہ ان کی اہلیہ کو قتل کیا گیا کیونکہ ان کے سسرال والے اس شادی کے خلاف تھے اور بعدازاں تفتیش کے نتیجے میں سامعہ کے پہلے شوہر چودھری شکیل نے اسے گلا دبا کر قتل کرنے کا اعتراف کرلیا تھا۔اس کیس میں قانونی کارروائی مسلسل التوا کا شکار ہے،یہی وجہ ہے کہ برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے اس کیس پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ عمران خان اس معاملے میں مداخلت کرکے یقینی بنائیں کہ ریاست اس کیس کو صحیح طور پر آگے لے کر جائے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.