فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کی رکنیت سے ا ستعفا دے دیا

86

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کی رکنیت سے استفا دے دیا۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے کام کرنے سے معذرت کرتے ہوئے اپنا استفا رابطہ کمیٹی کو ارسال کردیا۔ فاروق ستار کے ترجمان نے استفا ارسال کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ فاروق ستار کا استفا موصول نہیں ہوا اگر استفا موصول ہوگا تو اس پر مشاورت کی جائے گی۔واضح رہے کہ پارٹی رہنما کامران ٹیسوری کو سینیٹر بنانے اور دیگر معاملات پر ایم کیو ایم دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی تھی، رابطہ کمیٹی کے بیشتر ارکان ایم کیو ایم بہادر آباد گروپ میں شامل ہیں، اس گروپ اور فاروق ستار کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں، رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کو پارٹی کی سربراہی سے برطرف کرکے سائیڈ لائن کیا ہوا ہے جس پر فاروق ستار نے یہ قدم اٹھایا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ